بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

حکومت تعلیم کی آڑ میں لوٹ مار کرنیوالے تعلیمی اداروں کیخلاف سخت ایکشن لے رہی ہے ،رفیق رجوانہ

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

مریدکے (این این آئی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ہمارے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں یہ محفوظ ہیں تو پاکستان محفوظ رہے گا ،جو تعلیمی ادارے تعلیم کی آڑ میں لوٹ مار کر رہے ہیں حکومت ان کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے ۔مریدکے میں نجی تعلیمی ادارے چاند باغ سکول کی سالانہ تقریب میں خطاب اور متحدہ پریس کلب مریدکے کے چھ رکنی وفد اللہ رکھا عامل ، عبدالمجید چوہان، رانا جعفر حسین ، میاں عمران الٰہی ، آغا محسن رضا اور ہارون شیخ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دفاق مضبوط ہے تو پاکستان مضبوط ہے ،بچوں میں پاکستان کی وفا اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ہر سکول کی اپنی یونیفارم بچوں میں پاکستان کا رنگ بکھیرتی نظر آرہی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ ہر میدان میں خاص کر تعلیم اور صحت میں میرٹ اور معیار کو ترجیح دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ شورکوٹ دورہ کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے ان کو ایک طالب علم کے داخلہ کیلئے چٹ دی کہ ہمارے ایک ایم این اے کے بیٹے کو لاہور کے ایچیسن کالج میں داخلہ مل جائے میں نے وزیر اعظم پاکستان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر کمپرومائز نہیں ہو سکتا جس پر وزیر اعظم نے مجھے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ ہی اصل ترقی اور خوشحالی کا دروازہ ہے وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں میرٹ کی ترجیح ہونی چاہئے میں بھی سفارش کروں تو نہ مانیں ۔انہوں نے کہا جب بیٹا تعلیمی میدان میں کامیابی کے بعد انعام لے رہا ہوتا ہے تو والدین کیلئے اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں ہو سکتی ۔تعلیم کا ہی کمال ہے کہ ہماری بچے پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں اور تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعے دہشت گردی کو ختم کیا جا سکتا ہے پاکستان کا مستقبل ہمارے بچے ہیں بچے محفوظ ہیں تو پاکستان مضبوط ہے دہشت گردی پر قوم اور سیاست متحد ہو گئی فوج ، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے خون دے کر پاکستان کو محفوظ کیا تعلیم کے ذریعے ہی دنیا میں ترقی آتی ہے ۔

انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے آسمان چھونا ہے کیونکہ آپ ہی پاکستان ہو آج ٹیکنالوجی کا دور ہے لیپ ٹاپ کھولو دنیا سامنے ہے دنیا کی بھاگ دوڑ آپ نے سنبھالنی ہے آپ بچے چاند ہیں جن کی روشنی پو رے ملک میں چمکے گی میں اور حکومت آپ کے سفیر ہیں آپ کو اچھے تعلیمی ماحول اور ادارے دینا ہمارا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی آڑ میں جو تعلیمی ادارے لوٹ مار کر رہے ہیں۔

حکومت ان کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے جبکہ جو تعلیمی ادارے تعلیم کے نام خدمت کر رہے ہیں حکومت ان کو سپورٹ کر رہی ہے ۔تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی اور شکوہ کیا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوٹہ کے مطابق بلوچستان کے طلبہ کو داخلہ نہیں دیا جا رہا جس پر گورنر پنجاب نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس کی انکوائری کروائیں گے کیونکہ تمام صوبوں کو پنجاب میں کوٹہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں داخلہ دیا جا رہا ہے ۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…