منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں ، کنٹرول لائن کیساتھ مقیم آبادی کو محفوظ مقامات پرمنتقلی کا منصوبہ تیار

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) آزادکشمیرحکومت نے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزیوں سے شہری کے جانی نقصان کے پیش نظرکنٹرول لائن کے ساتھ مقیم آبادی کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کیلیے ا نخلاکا منصوبہ تیار کیاہے ۔آزادکشمیرحکومت کے ذرائع نے بتایاکہ یہ فیصلہ بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ رکنے کے باعث کیا گیا ۔

اس ضمن میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے ضلعی انتظامیہ اور ایل اوسی سے ملحقہ علاقوں کے مقامی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ہزاروں افراد کو محفوظ علاقوں میں آباد کرنے کے حوالے سے ضروری انتظامات کریں جن کی زندگیوں کو براہ راست خطرہ لاحق ہے ۔ ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن پرکشیدگی برقراررہنے کی صورت میں انخلاکے منصوبے پرعملدر آمد شروع ہو جائیگا۔ ابتدائی طورپر بھارتی فائرنگ سے براہ راست متاثرہونے والے دیہات کی آبادی کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاجائیگا اور اگر جنگ بندیوں کی خلاف ورزیاں نہ رکیں تو انخلا کی سرگرمیوں کا دائرہ سیکٹرکی سطح تک بڑھادیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…