اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف یہ سبق دے رہے ہیں کہ عدالت سزا دے تو اٹھ کر جلسے کرو، نواز شریف پنجاب میں جلسے کر کے قوم کو فوج کے خلاف بھڑکا رہے ہیں، شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کر رہے ہیںاور ملک کو خانہ جنگی کی جانب لے جا رہے ہیں،رونی شکل بنا کر کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، چیف جسٹس سے کہتی ہوں کہ جو آپ کو گالیاں نکال رہا ہے
اس چور کی گردن بہت موٹی ہو گئی ہے اسے جیل میں ڈالنا چاہئے۔عائشہ گلالئی کے پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف پر وار ، تحریک انصاف گلالئی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پاکستان سے منحرف خاتون ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی نئی سیاسی جماعت تحریک انصاف گلالئی کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلائی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف یہ سبق دے رہے ہیں کہ عدالت جب سزا دے تو اٹھ کر اس کے خلاف جلسے شروع کر دو۔ نواز شریف پنجاب میں جلسے کر کے قوم کو فوج کے خلاف بھڑکا رہے ہیںوہ شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور ملک کو خانہ جنگی کی جانب لے جا رہے ہیں۔ نواز شریف رونی شکل بنا کر کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ اس موقع پر عائشہ گلالئی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چیف جسٹس سے کہتی ہوں کہ جو آپ کو گالیاں نکال رہا ہے اس چور کی گردن بہت موٹی ہو گئی ہے اسے جیل میں ڈال دینا چاہئے۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بیہودہ میسجز بھیجنے کا الزام لگایا تھا جبکہ تحریک انصـاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کو ن لیگ کے ہاتھوں میں کھیلنے کا الزام لگایاجاتا رہا ہے۔ لودھراں الیکشن کے بعد اب
عائشہ گلالئی کی توپوں کا رخ ن لیگ اور نواز شریف کی جانب ہو چکا ہے اور ان کی تحریک انصاف گلالئی کے اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس کو سیاسی حلقے بہت بڑی تبدیلی سے تعبیر کر رہے ہیں۔