جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کے طاقتور افسر احد چیمہ نے وفاقی وزرا سے کتنی زمین رشوت میں لیکر ان کو اربوں روپے کے ٹھیکے دیے ؟ دوران تفتیش تہلکہ خیزانکشافات

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے طاقتور افسر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کواحتساب عدالت نے 11روزہ ریمانڈ پر 5مارچ تک نیب کے حوالے کیا ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ملزم احد چیمہ پر مبینہ طور پر 32 کنال اراضی بطور رشوت وصول کرنے کا الزام ہے اور ملزم کی گرفتاری کے دیگر ٹھوس شواہد موجود ہیں۔احد چیمہ کی گرفتاری قطعی غیر قانونی نہیں۔آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ

میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملزم کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کے مرکزی ملزم احد چیمہ نے 14 ارب روپے کا ٹھیکہ وزیر ریلوے سعد رفیق کے بھائی کو دیا۔دریں اثناء آشیانہ کرپشن کیس میں لاہور میں ایک اعلی بیورو کریٹ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد سیکرٹری ٹو وزیر اعظم فواد حسن فواد کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہونے لگا ہے اور فواد حسن نے خود کو گرفتار ی سے بچانے کے لیے اپنے بنائے گئے افسران کے گروپ کو احتجاج پر نہ صرف آمادہ کیا بلکہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد ہونے والے افسران کے اجلاس میں ہدایات بھی دیتے رہے۔ذرائع کے مطابق احد چیمہ جس کیس میں گرفتار ہوئے اسی میں نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو بھی چند روز پہلے طلب کیا تھا،اور وہ اپنے جواب سے نیب کو مطمئن نہیں کر سکے تھے جس پر انھیں دوبارہ بھی بلایا گیا ہے کیونکہ آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکینڈل میں فواد حسن کے فواد کے خلاف کافی مواد موجود ہے،اور دستاویزی شواہد بھی موجود ہیں کیونکہ آشیانہ سکیم کے دوران فواد حسن فواد پنجاب کے بڑے منصوبوں پر عمل درآمد کے ذمہ دار تھے،جبکہ احد چیمہ ایل ڈی اے کے چیئرمین تھے، فواد حسن فواد کو خدشہ ہے کہ جلد ہی ان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے، اس لیے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ بیوروکریس کو سڑکوں پر لاکر نیب پر دباؤ ڈالا جا سکے

ذرائع نے مزید بتایا کہ فواد حسن فواد کی طلبی کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا اور اپنے سیکرٹری طاقتور بیورو کریٹ کی نیب طلبی کے بعد وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں واویلہ مچایا تھا۔ وزیر اعظم کے مطابق اعلی افسران کی طلبی کی وجہ سے حکومتی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں مگر نیب نے اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتساب عدالت میں بھی نیب کے وکلا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہےکہ احد چیمہ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں فراڈ کیا، تفتیش میں تعاون بھی نہیں کیا، احد چیمہ نے 32کنال اراضی رشوت لینے سمیت اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…