منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جوتا کلب کے ممبر بن گئے،جوتا پھینکنے والے کے ساتھ بعد میں احسن اقبال نے کیا سلوک کیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جوتا کلب کے ممبر بن گئے ، ورکرز کنونشن کے دوران ایک نوجوان کی جانب سے جوتا پھینکا گیا تاہم خوش قسمتی سے جوتا احسن اقبال کو نہیں لگا۔پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسٹیج پر پہنچے

تو بلال حارث نامی ایک شخص نے ان کی طرف جوتا پھینکا۔خوش قسمتی سے احسن اقبال کو جوتا نہیں لگااور ان کے برابر میں کھڑا شخص اس کا نشانہ بن گیا، اس واقعے کے بعد وہ تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے تاہم احسن اقبال نے جوتا پھینکنے والے شخص کیخلاف قانونی کارروائی سے روک دیا جس کے بعد اسے چھوڑ دیا ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک کے وزراء اور سربراہوں پر تقریبات کے دوران جوتے پھینکے جاچکے ہیں خیال رہے کہ 5 فروری 2018 کو اسلام آباد میں جاری محسود قبائل کے دھرنے میں مشتعل افراد نے پیپلزپارٹی کے وفد پر بھی جوتے اور بوتلیں پھینکی تھیں۔اس دھرنے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور وفود شرکت کے لیے آرہے تھے اور جب پیپلزپارٹی کے نمائندہ وفد نے عامر فدا پراچا کی سربراہی میں دھرنے میں شرکت کی اور جیسے ہی وہ تقریر کے لیے اسٹیج پر پہنچے تو مشتعل مظاہرین نے ان کی طرف جوتے اور پانی کی بوتلیں پھینکیں تاہم وہ محفوظ رہے اور ان کی زد میں نہیں آئے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…