منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیکریٹریٹ بلڈنگ کی عمارت میں آتشزدگی، کئی محکموں کا اہم ترین ریکارڈ ’’جل ‘‘گیا،کن وزراء اور ان کے محکموں کا ریکارڈ ضائع ہوگیا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) نیو سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ کی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں کئی محکموں کا ریکارڈ جل گیا،تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام نیوسندھ سیکریٹریٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری رہا،واضح رہے کہ عمارت کے جس حصے میں آگ لگی وہاں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگروزراء اور محکموں کے دفاتر ہیں جن میں صحت،

ایس این جی ڈی، خوراک، تعلیم کے محکمے شامل ہیں۔آتشزدگی کے بعد مختلف محکموں کا ریکارڈ جل گیا، جبکہ دفاتر میں موجود فرنیچر بھی جل کر خاکستر ہوگیا،آگ لگنے کی فوری طور پر وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ اطلاع ملنے پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی پہنچ گئے تھے،انہوں نے آگ بجھانے والے عمل کی نگرانی کی ،آگ لگنے کے سب سندھ سیکریٹریٹ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام بھی رہا اور لوگوں نے اپنی گاڑیاں روک کر آگ کی جگہ کا معائنہ کیا اور لوگوں سے معلومات بھی کیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…