منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

احد چیمہ کی نشاندہی پر پنجاب سے ایک اور اآفیسر گرفتار،تہلکہ خیز خبر آگئی

datetime 24  فروری‬‮  2018 |

لاہور(نیوزڈیسک)نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں احد چیمہ کے بعد ایک اور اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ نیب نے بھی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ،معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہونیوالے شخص کا نام شاہد شفیق ہے اور وہ پیرا گون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیاء کا بھائی ہے ، بتایاجارہاہے کہ شاہد شفیق کی گرفتاری بھی احد چیمہ کی نشاندہی پر کی گئی ہے جو بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہے جبکہ آشینہ ہاؤسنگ کا ٹھیکہ بھی بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے پاس ہی تھا

اور ان کی کمپنی کو سی فور کیٹگری میں ہونے کے باوجود 14ارب روپے کا ٹھیکہ دیاگیا تھا ، بتایاگیا ہے کہ احد چیمہ کی بتیس کنال اراضی کی ادائیگی کاسا کے اکاؤنٹس سے کی گئی تھی ،دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن میں ملوث ہونے پر گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف چند روز میں مزید 4ریفرنس دائر کئے جائیں گے،جبکہ ملزم کے دو ممالک ترکی اور پرتگال میں بینک اکاؤنٹس کا کھوج بھی لگا لیا گیا ہے۔ مزید سینئر افسران کی مختلف پراجیکٹس میں مبینہ کرپشن پر گرفتاری بھی متوقع ہے۔ اخبار کی تحقیقات کے مطابق نیب پنجاب نے احد چیمہ کے خلاف 4مزید ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان ریفرنسز میں لاہور میٹر بس ، حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ ، اورنگ لائن میٹرو ٹرین اور رنگ روڈ تعمیر کا منصوبہ شامل ہیں۔ ایک سینئر افسر نے بتایا یہ ریفرنس آشیانہ اقبال میں لئے گئے احمد چیمہ کے 11روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران داخل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میٹرو بس ملتان، میٹرو بس راولپنڈی ،اسلام آباد اور نندی پور کی انکوائریز نیب میں چل رہی تھیں جن کو باقاعدہ انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان پراجیکٹس میں مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کو چند روز میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے چار سینئر افسروں نے راولپنڈی میٹرو ، ملتان میٹرو، نندی پور پلانٹ مکمل کرائے۔

رنگ روڈ منصوبے کی زمین ایکوائر کرانے میں مبینہ کرپشن پر بھی ایک اعلیٰ کو تفتیش کیلئے بلایا جائے گا۔ پنجاب کے موجودہ دور کے تین اعلیٰ افسروں کو بہت جلد شامل تفتیش کیا جائے گا۔ پنجاب کی پاور کمپنیوں کے دیگر سربراہان کو بھی شامل تفتیش کرنے کے بارے میں چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک دوسرے سینئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کا فیصلہ چار روز قبل ہو چکا تھا اور ان کو مبینہ طور پر بیرون ملک فرار ہونے سے ایک روزقبل ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا،

نیب نے ان کے بیرون ممالک دو اکاؤنٹس کا کھوج بھی لگا لیا ہے۔ پنجاب حکومت میں تعینات ایک سینئر افسر نے بتایا کہ تین روز قبل 180ایچ پر ایک اہم اجلاس ہوا تھا جس میں پنجاب میں اہم پوسٹوں پر تعینات افسران کی متوقع گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور اسی اجلاس میں احد چیمہ کے بیرون ملک جانے کی تجویز زیر بحث آئی تھی اور انہوں نیجمعرات کی رات لندن کیلئے فلائی کرنا تھا لیکن اس سے قبل گرفتاری عمل میں آگئی۔ احد چیمہ کی گرفتاری پر ان کی عدالت میں پیشی کے دوران شدید ردعمل دکھانے کیلئے

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں تعینات صوبائی افسران کو ایس ایم ایس کے ذریعہ پیغام دیا گیا تھا کہ وہ جمعرات کے روز پینٹ شرٹ اور ٹائی کے لباس میں اکٹھے ہوں جس سے صوبائی سروس کیافسران نے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ جمعرات کے روز چیف سیکرٹری آفس سے تمام ڈویڑنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ تمام سول انتظامی افسران

(پروونشل مینجمنت سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس)کو حکم دیں کہ وہ جی او آر ون میں بی کام کلب میں جمع ہوں اور دفاتر میں کوئی کام نہ کریں۔ رابطہ کرنے پر پی سی ایس ایسوسی ایشن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتای اکہ میسج ہمیں آیا لیک بی اے ای ایسوسی ایشن کی طرف سے کوئی باقاعدہ دعوت نہیں دی گئی جب فارمل دعوت دی جائے گی تو ہم اپنی ایگزیکٹو باڈی کی منظوری سے آئندہ لا ئحہ عمل دیں گے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…