پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

حکومت کیلئے ایک اور نئی مصیبت کھڑی،5مارچ کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پنجاب کے فارما سیکٹر سے تمام اسٹیک ہولڈرز 5 مارچ کو پورے پنجاب میں شٹر ڈان کریں گے۔گزشتہ روز تمام فارما ایسوسی ایشنز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں تفصیلی گفتگو اور بحث کے بعد جن اقدامات کی منظوری دی گئی ان میں 5 مارچ کو پورے صوبے میں فارما سیکٹر شٹرڈان کرے گا، تمام میڈیکل اسٹورز، میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز، تمام فارمیسی چینز اور فارما مینوفیکچررز اپنا ہر قسم کا کاروبار بند رکھیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈرگ ایکٹ 2017 ترمیمی بل میں ایک سال سے زیادہ گزرنے کے باوجود حکومت کی سرد مہری عیاں ہو گئی ہے، متعدد میٹنگز کے بعد ایک متفقہ بل پرمعاہدہ ہو چکا تھا مگر اس پر کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہو رہی ہے اور تمام وزرا کے متعدد وعدوں کے باوجود متفقہ بل پنجاب اسمبلی سے منظور نہ کرایا جا سکا، ان حالات میں حکومت پنجاب نے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اپنا لائحہ عمل تبدیل کریں۔واضح رہے کہ موجودہ ڈرگ ایکٹ 2017 ترمیمی بل کے تحت ہم اپنا جائز کاروبار جاری نہیں ر کھ سکتے اور 5 مارچ 2018کو پورا فارما سیکٹر ہڑتال کرنے پر مجبور ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…