منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار سمیت 14 اہلکاروں کے نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عابد قائم خانی نے کہاہے کہ نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار سمیت تمام 14 اہلکار و افسران کو انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس مقابلے میں نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار اور اس کے ساتھیوں کو فرار کروانے میں ملوث 6 ملزمان کو

حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف سہولت کاری کا مقدمہ درج کیا جائے گا، ملزمان نے را ئوانوار کی بکتر بند گاڑی اور سرکاری اسلحہ تھانے میں جمع کرایا تھا۔ عابد قائم خانی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے نقیب اللہ کیس کے ملزم ایس ایچ او شعیب شوٹر کو بھی کراچی سے باہر فرار کرایا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ را انوار سمیت تمام 14 اہلکار و افسران کو انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ شاہ لطیف ٹان پولیس مقابلے کو جعلی قرار دینے کی رپورٹ اعلی افسران کو دے دی ہے، افسران کی اجازت کے بعد یہ رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان نے را ؤانوار کے مفرور 13 ساتھیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سیکرٹری داخلہ سندھ کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ راؤ انوار کے ساتھی ملک سے فرار نہیں ہوئے بلکہ کراچی سے باہر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…