اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی آفتاب اقبال نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جو موقف قائم کرنا چاہتی ہے کہ ہر نا اہلی اور خلاف فیصلہ نواز شریف کو مضبوط کرے گا یہ نہایت مضحکہ خیز موقف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ رہےہیں کہ میاں صاحب کی حکومت کو سیاسی طور پر مقبولیت حاصل ہوئی ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ میاں صاحب پہلی
دفعہ پیسوں کی کرپشن میں باقاعدہ طور پر اندر ہو رہے ہیں ۔ لیکن میاں صاحب دلوں کے وزیر اعظم رہیں گے ، بلکہ ان کے پارٹی کے لوگ ان کو نشہ بھی کہہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئے نااہل قراردیا ہے جبکہ سینٹ الیکشن سے پہلے ان کے خلاف احتساب عدالت میں زیر سماعت نیب ریفرنسز پر بھی فیصلہ متوقع ہے۔