جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا مستقبل پاکستان کے نوجوانوں سے منسلک ہے ،احسن اقبال

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ ، ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ ہمیں پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل عزیز ہے ،پاکستان کا مستقبل پاکستان کے نوجوانوں سے منسلک ہے ، ہمیں پاکستان کے نوجوانوں اور مستقبل کیلئے تیار بھی کرنا ہے،توانائی سے بھرپور نوجوانوں کی طاقت کو ملک کی ترقی کیلئے استعمال کرنا چاہیے، 2015ء میں پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک تھا۔ ہم نے وژن 2025 نامی پلان بنایا۔

جب نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دئیے تو کچھ لوگوں نے مذاق اڑایا لیکن ہم نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور میں لانا چاہتے تھے۔ہفتہ کو نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے پاس نوجوانوں کی تعداد کم ہے ‘ ہم سب ملک کیلئے کام کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس طر ح چلتے رہیں ‘پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں نوجوانوں کی اکثریت ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ ترقی پذیر ملک اگر اپنے نوجوانوں کو نظر انداز کریں گے تو وہ ان پر بوجھ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں پر خصوصی توجہ دے کر معاشرے کیلئے مفید بنایا جا سکتا ہے۔ توانائی سے بھرپور نوجوانوں کی طاقت کو ملک کی ترقی کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔ ملکی معیشت میں اگر 18 سے 20 گھنٹے بجلی نہ ہو تو اس ملک کی ترقی کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ ہمارے ملک کا ڈھانچہ تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے کیونکہ پچھلے 14 سال میں اس میں کوئی خاطر خواہ سرمایہ کاری نہ کی گئی تھی۔ احسن اقبال نے کہا کہ نیٹو کی ٹریفک نے جنوب سے شمال تک تمام انفراسٹرکچر تباہ کر دیا۔ہمارا ریل کا سسٹم عملاً خراب ہو چکا تھا۔ 14 سال میں کسی آبی وسائل کے منصوبے پر کام نہیں کیا گیا۔ جس سے ہمیں چیلنجز درپیش تھے۔ روزانہ درجنوں اموات دہشت گردی کی وجہ سے ہو رہی تھیں۔ 2015ء میں پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک تھا۔

ہم نے وژن 2025 نامی پلان بنایا ۔ہمیں پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل عزیز ہے۔ پاکستان کا مستقبل پاکستان کے نوجوانوں سے منسلک ہے۔ ہمیں پاکستان کے نوجوانوں اور مستقبل کیلئے تیار بھی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جامعات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ڈیجیٹل ترقی میں اقدامات کئے جس سے نوجوانوں نے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دئیے اور پاکستان کو دنیا کی چوتھی بڑی ای لائسنسگ ملک میں شامل کر دیا۔

ہم نے جب نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دئیے تو کچھ لوگوں نے مذاق اڑایا لیکن ہم نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور میں لانا چاہتے تھے۔ نوجوان اپنی ذمہ داریاں اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ نوجوان نسل ماضی کی تمام نسلوں سے زیادہ پاکستان ہے۔ پاکستان کے نوجوان پاکستان کی ساکھ کے معاملے میں بہت حساس ہیں۔ ہمارا مستقبل یہ نوجوان ہیں۔ نوجوان ہمیشہ زندگی میں چند چیزوں کو مد نظر رکھیں۔

ایک یہ کہ اپ اپنے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ خواب دیکھیں لیکن آپ اپنے پائوں زمین پر رکھیں ۔ آج بدقسمتی سے نوجوانوں کو یہ دکھایا جا رہا ہے کہ ملک میں سب کچھ برا ہے جس سے نوجوانوں کی خود اعتمادی کو ختم کیاجاتا ہے۔ ہم دوسرے ممالک کی ایماندار بھی ہیں اور دوسرے ممالک کی طرح بے ایمان بھی۔ ہم بالکل نارمل قوم ہیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ ہم کئی لحاظ سے دوسری اقوام سے بہتر ہیں۔ 1947ء میں پاکستان کے قیام کے وقت پاکستان کو اس کے وسائل نہ دئیے گئے جبکہ ہندوستان میں اسٹیل مل موجود تھی۔ اسٹیل مل کسی معیشت کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…