جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم جلد کلچر اور فلم پالیسی کا اعلان کریں گے،مریم اورنگزیب

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیر اعظم جلد کلچر اور فلم پالیسی کا اعلان کریں گے،یہ کام 8 ماہ پہلے شروع ہو چکا ہے جس میں فلم انڈسٹری اور کلچر کو بہتربنانے پر زور دیا جا رہا ہے، پچھلے 35 سال سے درپیش مشکلات کے باعث فلم انڈسٹری جس بحران سے گزری ہے اس کو فنکاروں کی معاونت کے ساتھ کس طرح بہتر بنایا جائے فنکاروں سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا کہ بہتری کس طرح لائی جائے۔

ہفتہ کویہاں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں نیشنل آرٹسٹ کنونشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے فنکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج خوشی کا دن ہے کہ پاکستان کے طول و عرض سے فنکار یہاں آئے ہیں۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ فنکاروں کی رائے کو ہم نے پالیسی کا حصہ بنانانے کیلئے ان کو یہاں بلایا ہے۔ دو دن کے اس کنونشن میں فنکار اپنی رائے اور تجاویز دیں گے۔ پوری دنیا میں فنکاروں کی عزت افزائی کی جاتی ہے تاکہ ان کے فن کو تقویت ملے ۔ وزیر اعظم پاکستان بھی کلچر اور فلم پالیسی کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام 8 ماہ پہلے شروع ہو چکا ہے اس میں فلم انڈسٹری اور کلچر کو بہتر ناننے پر زور دیا جا رہا ہے۔ پچھلے 35 سال سے درپیش مشکلات کے باعث فلم انڈسٹری جس بحران سے گزری ہے اس کو فنکاروں کی معاونت کے ساتھ کس طرح بہتر بنایا جائے فنکاروں سے بہتر کوئی نہیںجان سکتا کہ بہتری کس طرح لائی جائے۔ دنیا بھر میں فنکاروں کی ریٹائرمنٹ پر پورا بندوبست کیاجاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…