لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال ،سینیٹ انتخابات اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی طور پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب کی جانب سے احد چیمہ کی گرفتاری پر صوبائی کابینہ اور بیورو کریسی کی تشویش سے آگاہ کیا ۔بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
سے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری بلا جوازاورغیر قانونی ہے، نیب نے اختیارات کاناجائز استعمال کیا ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال ،عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے سینیٹ انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی وابستگی کے حوالے سے اعلان اور ترقیاتی منصوبوں بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔