منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عائشہ گلالئی نے ساتھیوں سمیت اپنی نئی پارٹی کاباضابطہ اعلان کردیا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس،پارٹی منشور بھی جاری

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام سے باضابطہ نئی جماعت بنالی۔ جمعہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام،ملک میں امیر اور غریب کیلئے یکساں جائیداد اورملکیت کا حق، صدارتی نظام اور نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانا،جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے کا قیام، لڑکیوں کو شادی کے موقع پر گھر دینا،

کسانوں اور مزدوروں کا مالکانہ حقوق دلانا،بارہویں جماعت تک طلباو طالبات کو مفت اورمعیاری تعلیم کی فراہمی،قومی دولت کی ملک میں واپسی،اعلیٰ تعلیم کیلئے قرضہ جات کی فراہمی،اقلیتوں کی حقوق کا تحفظ پارٹی کے بنیادی منشور میں شامل ہوں گے۔ان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں تینوں سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں کی ڈیٹ ایکسپائر ہوچکی ہے،تینوں حکومتوں کے منشور اور کارکردگی عوام کے سامنے ہیں،تینوں پارٹیوں میں سیاست نہیں بزنس چل رہا ہے،ملک میں عام آدمی کیلئے کچھ نہیں، پوری دنیا میں آب وہوا پر بات ہو رہی ہے،چائلڈلیبر اور بے روزگاری عام ہے، نوجوان سوشل میڈیا پر گالیاں دے رہے ہیں،سیاسی جماعتیں اور حکمران ان مسائل کا ادارک کرنے کے بجائے جلسوں میں ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ ایک لیڈرقوم کو پیغام دے رہا ہے کہ پارلیمنٹ مت آؤ بلکہ گھر بیٹھ کر تنخواہیں لیتے رہوجبکہ دوسرا نا اہل لیڈرججز اور عدلیہ کو گالیاں دے رہے ہیں،نواز شریف لائرز کنونشن کرانے کی بات کرتے ہیں لیکن کالے کوٹ والے غیرت مند لوگ ہیں، جو ڈاکو اور چور کے ساتھ کے ساتھ کبھی کھڑے نہیں ہوں گے،شیخ مجیب الرحمن کا فین اور فوج کی تذلیل کرنے والے کو لوگ جان چکے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا تو پارلیمنٹ کیسے اس کو پارٹی سربراہی کیلئے اہل قرار دے سکتی ہے،آپ کے نام کے ساتھ بننے والی پارٹی آپ کے ساتھ ہی ختم ہو رہی ہے،

میں عدلیہ اور کالے کوٹ کے ساتھ کھری ہوں۔ انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چورکہتا پہلے حرام کا پیسہ کماؤ اورپھر جلسے جلوس کے ذریعے عدلیہ کی تضحیک کرو،نواز شریف پنجاب کے عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش کررہے ہیں، نواز شریف پنجابی نہیں کشمیری ہیں جنہوں نے کشمیر کیلئے کچھ نہیں کیا، ایم این ایز اور ایم پی ایز کو خریدنے کی سیاست کا آغاز نواز شریف نے کیا۔ پی ٹی آئی پرتنقید کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ دوسری جماعتوں کے مستردشدہ لوگ پی ٹی آئی میں اہل ہو جاتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر علی لغاری کوسندھ کیلے پارٹی سربراہ،وحید کمال کو سیکرٹری جنرل،نیاز علی کو جوائنٹ سیکرٹری، ملک منصور کو پنجاب کیلئے کوآرڈینیٹر اور میمونہ زاہد کو شعبہ خواتین کی کوآرڈنیٹر بنانے کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…