کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں 8 ارکان کو سیکیورٹی اہلکاروں نے داخلے سے روک دیا۔ روکے جانے والے ارکان نے پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے پہلی بار شرکت کی ہے تاہم پاسز بنوانے کے بعد ارکان کو داخلے کی اجازت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پاک سرزمین پارٹی کے 8 ارکان کو اسمبلی کی عمارت میں داخلے سے روک دیا گیا۔ سیکیورٹی
اہلکاروں کا کہناتھا کہ داخلے کے لیے سیکریٹری سندھ اسمبلی کی اجازت ضروری ہے،پاسز بنوانے کے بعد ارکان کو اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔روکے جانے والی ارکان میں دلاورقریشی، بلقیس مختار، حفیظ الدین، ودیگر شامل ہیں۔ارکان پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے پہلی بار سندھ اسمبلی اجلاس میں آئے تھے، اس سے قبل 7ارکان کا تعلق ایم کیوایم پاکستان جبکہ ایک کا تحریک انصاف سے تھا۔