اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ عملے کے تربیتی کورس کا آغاز کر دیا

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2018کے لئے پولنگ عملے کے تربیتی کورس کا آغاز کر دیا ، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ تربیتی مواد کی تیاری الیکشن ایکٹ 2017کے عین مطابق کی گئی ہے ، ہم الیکشن 2018میں انتہائی تربیت یافتہ افرادی قوت کے ساتھ داخل ہوں گے،، تربیتی مواد کی تیاری آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی کڑی ہے الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے ۔

عام انتخابات کے لیے تقریبا 9 لاکھ انتخابی عملے کی تربیت کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے لیے پولنگ عملے کی ٹریننگ کورس کی تقریب ہوئی جس میں ت چیف الیکشن کمشنر ، کمیشن ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہو ئے ، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 12 کے تحت پولنگ عملے کی ٹریننگ لازم ہے۔ الیکشن سے چار ماہ پہلے ٹریننگ کا آغاز کرنا ہے۔ افسران نے حلقہ بندیوں اور ووٹر فہرستوں میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔ یو این ڈی پی کا تعاون ہمارے ساتھ رہا ۔بابر یعقوب ما سٹرز ٹرینرز کی ٹریننگ ہو گی جو آگے ہزاروں افسران کی ٹریننگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سار ا عمل کچھ عرصہ پہلے کر نا چاہئے تھا لیکن الیکشن ایکٹ کو پا س کر نے میں دیر ہوئی جس کی وجہ سے اس عمل میں بھی تاخیر ہوئی اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے پولنگ عملے کے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا مقام ہے الیکشن کمیشن نے اصلاحات کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، تربیتی مواد کی تیاری آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی کڑی ہے الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے ،لیکشن کمیشن ایسے تمام اقدامات اٹھانے کا پابند ہے جو شفاف انتخابات کیلیے لازم ہیںالیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انتخابی عملے کی ٹریننگ لازم ہے ۔

کسی بھی عمل کی انجام دہی کے لئے موزوں تربیت اہم کر دار ادا کر تی ہے ، الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کی تربیت کے لیے چند ضروری اقدامات کیے ہیں عام انتخابات کے لیے تقریبا 9 لاکھ انتخابی عملے کی تربیت کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے انتخابی عملے کو مختلف مراحل میں تربیت دی جائے گیااتنے بڑے عملے کو تربیت دینا آسان کام نہیں مگر الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہا ہے، الیکشن کمیشن اس عمل کو بر وقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہے امید ہے اس مواد کے استعمال سے پولنگ عملہ عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کریں گے پانچ ماہ کے عرصے میں تربیتی کورس کے مواد کی تکمیل ہوئی ہے، تربیتی مواد کی تیاری الیکشن ایکٹ 2017کے عین مطابق کی گئی ہے ، ہم الیکشن 2018میں انتہائی تربیت یافتہ افرادی قوت کے ساتھ داخل ہوں گے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…