منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے شہباز شریف کے قریبی ساتھی احد چیمہ دراصل کون ہیں؟پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے کیا کارنامے سر انجام دئیے؟چونکا دینے والے انکشافات ،وہ بات جو آپ کو پہلے معلوم نہیںہو گی

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی حکام جس پنجاب سپیڈ‘کے معترف ہیں اسے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بنائی گئی سول سرونٹس کی ایک ٹیم کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے اور احد چیمہ اس ٹیم کے مرکزی کھلاڑی ہیں، لاہور میٹرو منصوبے کی ریکارڈ 11ماہ کی مدت میں تکمیل ، ایشیاءکے دوسرے طویل ترین فلائی اوور کی ریکارڈ 230دن میں تعمیر، صلاحیتیں

دیکھتے ہوئے تریموں، جھنگ کے مقام پر بننے والے1200میگاواٹ بجلی کے منصوبے کا نگران بنایاگیا، جو ریکارڈ وقت اور ریکارڈ کم قیمت میں پایہ تکمیل کو پہنچنے کے قریب ہے،توانائی کے شعبے کو نئے معیارات سے روشناس کرانے میں احد چیمہ کی انتھک جدوجہد کا کلیدی کردار ، بیوروکریٹک سرکل میں ’میٹرومین‘ کے لقب سےپکارے جانیوالے احد چیمہ کے شاندار کارناموں نے انہیں پرویز الٰہی سمیت شہباز شریف کے بھی نہایت قریب رکھا، نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ کے کیرئیر پر مبنی رپورٹ میں دلچسپ انکشافات سامنے آگئے۔ روزنامہ جنگ  کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے احد چیمہ ’پی اے ایس‘ آفیسر ہیں جواس وقت پنجاب حکومت کی ملکیت قائداعظم تھرمل پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات ہیں۔چینی حکام جس ’پنجاب سپیڈ‘کے معترف ہیں اسے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بنائی گئی سول سرونٹس کی ایک ٹیم کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے اور احد چیمہ اس ٹیم کے مرکزی کھلاڑی ہیں۔احد چیمہ کا تعلق حافظ آباد کے ایک زرعی پس منظر رکھنے والے خاندان سے ہے۔ انہوں نے 2005ءمیں اپنے کیریئر کی ابتداءمیں ہی اپنا لوہا منوا لیا تھا،جس پر اس وقت کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے انہیں اپنے سب سے بڑے منصوبے

”پڑھا لکھا پنجاب“ کا کوارڈی نیٹر مقرر کیا۔ پنجاب کے سول افسران اس پروگرام کی کامیابی کی وجہ احد چیمہ کی محنت اور ان کی انتظامی مہارت کو قرار دیتے ہیں۔ امدادی ایجنسیوں کی طرف سے بھی اس پروگرام کی بہت تعریف کی گئی۔احد چیمہ کو بیوروکریٹک سرکل میں ’میٹرومین‘ کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔میاں شہباز شریف نے لاہور میٹرو بس سسٹم منصوبے کی نگرانی کے لیے ان کا انتخاب کیا تھا

اور انہوں نے یہاں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور منصوبے کو 11ماہ کی ریکارڈ مدت میں پایہ¿ تکمیل کو پہنچایا۔ 29.8ارب روپے کی خطیر رقم انہوں نے انتہائی شفافیت کے ساتھ اس محدود مدت میں خرچ کی۔میٹروبس سسٹم منصوبے میں انجینئرنگ کے کئی کارنامے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے کو ملے جو صرف احد چیمہ کی انتھک محنت اور لگن کے باعث ہی ممکن ہو سکے۔

انہی کارناموں میں ایک، ایشیاءکے دوسرے طویل ترین فلائی اوور کی ریکارڈ 230دن میں تعمیربھی شامل ہے۔میٹروبس سسٹم منصوبے میں اس شاندار کارکردگی پر احد چیمہ کو صدر مملکت کی طرف سے تمغہ¿ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ احد چیمہ لاہور کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر، ہائیر ایجوکیشن سیکرٹری اور دو بار ڈی جی ایل ڈی اے کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

بھکھی پاور پلانٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں پنجاب حکومت نے انہیں تریموں، جھنگ کے مقام پر بننے والے1200میگاواٹ بجلی کے منصوبے کا نگران بنایا جو ریکارڈ وقت اور ریکارڈ کم قیمت میں پایہ¿ تکمیل کو پہنچنے کے قریب ہے۔انگریزی جریدے ’دی نیوز‘ کے مطابق قائداعظم تھرمل پاور کمپنی کے چیئرمین عارف سعید کا کہنا تھا کہ”قائداعظم تھرمل پاور کمپنی پبلک سیکٹر

کی بے مثال کامیابیوں کی ایک درخشاں مثال ہے اور اگر اس کمپنی کی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے علاوہ کسی شخص کو دیا جا سکتا ہے تو وہ احد چیمہ ہیں۔توانائی کے شعبے کو نئے معیارات سے روشناس کرانے میں احد چیمہ کی انتھک جدوجہد کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے اور ان کی بنائی ہوئی ٹیم نے توانائی کے کئی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے اور اس پر

مستزاد یہ کہ ان منصوبوں کی لاگت اور ایندھن میں اربوں روپے کی بچت کرکے قومی خزانے کو بھی فائدہ پہنچایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…