اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی طاقتوں کا گٹھ جوڑ، پاکستان نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میں شامل، بھارتی میڈیا رپورٹس، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے ، تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان پر لگائے گئے اعتراضات امریکی ہیں، پاکستانی دفترخارجہ کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق عالمی طاقتوں کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ کام دکھا گیا ہے اور پاکستان ک
ا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں جن میں پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی تصدیق کی جا رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ہمسایہ ملک چین اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا جبکہ ترکی تمام تر معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نام جون سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے تاحال اس قسم کا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں لگائے گئے الزامات امریکی ہیں جو کہ تکنیکی حیثیت رکھتے ہیں جن کا جواب پاکستان پہلے ہی دے چکا ہے۔ہمیں آئی سی آر جی کی رپورٹ اور فنانشل ایکشن پلان کی رپورٹ کا انتظار ہےجس کے بعد باقاعدہ ردعمل دینگے۔واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے جس میں امریکی اعتراضات کے بعد پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے واچ لسٹ میں شامل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔