اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثاراور ان کی صاحبزادیوں کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد مہم شروع کر دی، مہم کے تحت ایسی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جس سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی صاحبزادیوں کو خاص پارٹی کی حمایتی ثابت کیا جا رہا ہے جب کہ یہ تصاویر Fakeہیں، معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثاراور ان کی صاحبزادیوں کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد مہم شروع کر دی، مہم کے تحت ایسی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جس سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی صاحبزادیوں کو خاص پارٹی کی حمایتی ثابت کیا جا رہا ہے جب کہ یہ تصاویر Fakeہیں۔ ان تصاویر سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ کا تعلق کسی خاص جماعت سے ہے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی صاحبزادیاں شادی شدہ ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ اور خواتین کی تصویر شیئر کر کے ان کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی صاحبزادیاں ڈکلیئر کر کے ان کا تعلق خاص سیاسی جماعت سے جوڑا جا رہا ہے۔ چوہدری غلام حسین نے ایف آئی اے سائبر ونگ اور وزارت داخلہ سے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے اہل خانہ سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مذموم اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔