اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر نجکار ی دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے سربراہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہم نے آپ کیلئے اسکرین آویزاں کی ہے ‘ ہمیں کونسی فلم دکھا رہے ہیں ،کس کس فلم کو آسکر ایوارڈ ملا‘ ہم سے وہ کھیل نہ کھیلیں جو ہم نے خود ایجاد کیا‘ ٹانگیں نہ کھینچیں۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر نجکار ی دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
دانیال عزیز کو توہین عدالت کے مرتکب بیانات کی ٹرانسکرپٹ فراہم کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت چھ مارچ تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہم نے آپ کے لئے اسکرین آویزاں کی ہے ہمیں کون سی فلم دکھا رہے ہیں۔ کس کس فلم کو آسکر ایوارڈ ملا دانیال عزیز کے وکیل نے کہا کہ کوئی فلم نہیں دکھانی تحریری جواب داخل کرادیا ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہم سے وہ کھیل نہ کھیلیں جو ہم نے خود ایجاد کیا۔ ٹانگیں نہ کھینچیں وکیل صاحب کیا آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ ہے؟ یاد رکھیں کریڈٹ کارڈ کی ایک حد ہوتی ہے۔ (ن غ)