اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نوشہرہ میں اجینا موتو(چائنیز نمک)کی فروخت، تیاری، ڈسٹری بیوشن پر ایک ماہ کی پابندی، انسانی صحت ، جنگلی حیات کے تحفظ اور پانی کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے پلاسٹک بیگز کے خلاف بھی ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع نوشہرہ میں اجینا موتو(چائنیز نمک)کی فروخت، تیاری، ڈسٹری بیوشن پر ایک ماہ کی پابندی
عائد کر تے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جبکہ انسانی صحت ، جنگلی حیات کے تحفظ اور پانی کو آلودگی سے بچانے کیلئے پلاسٹک بیگز کی تیاری، ڈسٹری بیوشن اور فروخت پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری پریس ریلیز میں ضلع بھر کے تاجروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اس پابندی کااطلاق 22 فروری ایک ماہ تک کیلئے ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔