منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرٹیکل 62,63 کی ڈرافٹنگ کرنیوالا کوئی بہت ہی نالا ئق اور پاگل شخص تھا ،نوازشریف کے ساتھ اب کیا ہوگا؟سابق وفاقی وزیر قا نون خالد انور نے پیش گوئی کردی

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر قا نون خالد انور نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62,63 کی ڈرافٹنگ کرنیوالا کوئی بہت ہی نالا ئق اور پاگل شخص تھا ،ایسا لگتا ہے کہ اس قانون کی ڈرافٹنگ کسی طالبعلم نے کی ہو اصل قانون کی تیاری کرنیوالے کو نالائقی میں گولڈ میڈل ملنا چاہئیے ۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62,63 پارلیمنٹ نے بنایا ا ور میاں نواز شریف نے اپنی مرضی سے اس کو برقرار رکھا اس کے ذمہ دار بھی وہی ہیں

کیونکہ پیپلزپارٹی نے اس کو ختم کرنے کی پیش کش کی تھی لیکن یہاں نوازشریف نہیں مانے۔خالد انور نے کہا کہ میاں نوازشریف کے پارٹی فیصلے انکے ذاتی فیصلے تھے اس کا عوام سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔وہ اپنی مرضی اور پسند ناپسند کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتے تھے ۔پانامہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت سوچا سمجھا تھا اقامے کی اہمیت اس لئے زیادہ جانی گئی کہ اسکو چھپانا بھی جرم ہے لیکن عوام میں اقامے کے فیصلے کو پذیرائی نہیں ملی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62,63 کی تشریح کا پورا حق اب سپریم کورٹ کے پاس ہے سپریم کورٹ نااہلی کو تاحیات بھی کرسکتی ہے اور ایک مخصوص مدت کیلئے بھی کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن 10ہزار کی بھی ہو سکتی ہے اور 10ارب روپے کی بھی ہو سکتی ہے لیکن جرم ایک جیسا ہی ہے ،اثاثے زیا دہ ہوں الور انہیں ڈکلئیر نہ کیا جائے تو نااہلی ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ کے طور پر عمران خان نے جو فیصلے کیئے ان سے عوام کا کوئی تعلق نہیں تھا رشوت لینا یا ٹیکس نہ دینا کرپشن کے ضمرے میں ہی آتاہے اقامے پر فارغ کردینا ایک قانونی منطق ہے ۔ خالد انور نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62,63 کی ڈرافٹنگ کرنیوالا کوئی بہت ہی نالا ئق اور پاگل شخص تھا ،ایسا لگتا ہے کہ اس قانون کی ڈرافٹنگ کسی طالبعلم نے کی ہو اصل قانون کی تیاری کرنیوالے کو نالائقی میں گولڈ میڈل ملنا چاہئیے ۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62,63 پارلیمنٹ نے بنایا ا ور میاں نواز شریف نے اپنی مرضی سے اس کو برقرار رکھا

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…