لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے پاکستان آئل فیلڈ کے ذخائر میں تین سال کا اضافہ ہوگیا۔ پنجاب کی تحصیل فتح جنگ کے دیہات جھنڈیال میں پاکستان آئل فیلڈ نے بڑی کامیابی حاصل کی جس کے بعد کمپنی کے تیل و گیس کے ذخائر11 سال تک پہنچ چکے ہیں۔اس سے قبل کمپنی کے ذخائر 8 سال تھے اب
کمپنی کے پاس 11 سال تک 35 ملین بیرل تیل اور 416 بلین کیوبک فٹ گیس دستیاب ہوگی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش جس تیزی سے جاری ہے۔ اس سے اندازہ تو یہی لگایا جا رہا ہے کہ اگر کامیابی کا تناسب اسی طرح رہا تو پاکستان کو تیل و گیس کی درآمدات پر زیادہ رقم خرچ نہیں کرنی پڑے گی۔