ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے شہری ہی نہیں جواب کیوں دیں، اسحاق ڈار کو ملک سے بھگانے میں کس اہم شخصیت کا ہاتھ ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے جواب مانگنے کی بجائے (ن) لیگ والوں نے اسے پارٹی کا صدر بنادیا، نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے شہری ہی نہیں ہیں ہم کیوں جواب دیں ، اسحاق ڈار کے اثاثوں میں 90فیصد اضافہ ہوا ہے اور ان کو ملک سے بھگانے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ہاتھ ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بچوں کے نام 300ارب روپے 16کمپنیوں میں باہر پڑا ہوا ہے،

حسن نواز نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا تھا کہ 1999میں میں طالبعلم تھا، اور 6سال کے بعد وہ 600کروڑ روپے کے گھر میں رہ رہاہے، کوئی بتائے کہ 3دفعہ وزیراعظم رہنے والے شخص کا پیسہ کیسے باہر گیا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے 34 سال پہلے خریدے گئے فلیٹ کے 64کاغذات دیئے ، نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے شہری ہی نہیں ہیں ہم کیوں جواب دیں ، تمام لیڈران جانتے ہیں کہ نواز شریف کا چوری کا پیسہ ہے، تمام لوگ نواز شریف کی چوری بچانے میں لگے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار کے اثاثوں میں 90فیصد اضافہ ہوا ہے اور ان کو ملک سے بھگانے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ہاتھ ہے، حسن نواز 600کروڑ روپے کے گھر میں رہتا ہے، نواز شریف سے جواب مانگنے کی بجائے (ن) لیگ والوں نے اسے پارٹی کا صدر بنادیا، جنوبی افریقہ کے صدر کو اسکی پارٹی نے نکالا ہے، نواز شریف نے جواب دینے کی بجائے عدالت میں قطری خط جمع کروادیا ، نواز شریف مجھے کیوں نکالا مہم چلا رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ کو ساتھ ملا کر ملک کو لوٹا گیا، ملک کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیں گے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…