منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس، جس نے ٹیمپرنگ کی اسے ہی گواہ بنادیا گیا ہے، فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی

datetime 22  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کے خلاف ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے فورنزک رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ظفر حجازی کی ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کے اخراج کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن اور ادارے کے ڈائریکٹر یاسین فاروقی

عدالت میں پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل حسیب چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ریکارڈ ٹیمپرنگ سے متعلق فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایس ای سی پی کی ایک افسر ماہین فاطمہ نے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی، جنہیں بعد میں وعدہ معاف گواہ بنایا گیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ساری بات ماہین فاطمہ کے گرد گھوم رہی ہے، جس نے ٹیمپرنگ کی اسے گواہ بنادیا گیا۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر طاہر تنویر نے کہاکہ گواہان کے مطابق ماہین فاطمہ پر ریکارڈ میں ٹیپمرنگ کیلئے دباؤ تھا جس کیلئے اس وقت چیئرمین ایس ای سی پی نے کمشنر ایس ای سی پی کے ذریعے پیغام بھجوایا تھا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں چالان پیش کر دیا، تاہم عدالت جو فیصلہ کرے گی اس من و عن قبول کیا جائے گا۔سماعت کے دوران ظفر حجازی کے وکیل حسن شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ریکارڈ میں رد و بدل کرنے کے حوالے سے سابق چیئرمین ایس ای سی پی کی طرف سے کوئی تحریری ہدایات جاری نہیں کی گئیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی میں تمام معاملات کمشنرز کی مشاورت سے طے ہوتے ہیں جبکہ چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ سے متعلق کوئی میٹنگ ہی نہیں ہوئی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…