جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب شادی کیساتھ ہی چکنا چور نواز شریف کی مقبولیت کا گراف کہاں تک جا پہنچا،کپتان کو وزیراعظم بننے کیلئے اب کیا کام کرنا ہو گا، تہلکہ خیز انکشاف نے پی ٹی آئی والوں کی سٹی گم کر دی

datetime 22  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی غیر سنجیدگی نے نواز شریف کی مقبولیت کا گراف بڑھا دیا، متعدد ن لیگی رہنما پی ٹی آئی جوائن کرتے کرتے رک گئے، رئوف کلاسرا کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے

اور کچھ عرصہ پہلے جو خبریں چل رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن کے 35 یا 40 کے قریب ایم این ایز پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں گےتو وہ ایم این ایز عمران خان کی سیاست میں غیر سنجیدگی دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے رک گئے ہیں ۔ ایم این ایز نے دیکھا کہ از شریف کو دیکھا کہ وہ دھڑا دھڑ جلسے کر رہے ہیں اور ان کے جلسوں میں لوگ بھی آ رہے ہیں جبکہ عمران خان بس ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہیں۔ عمران خان نے اپنی اور پارٹی کی مقبولیت کا گراف خود خراب کیاہے۔ وہ لوگ جو سمجھتے تھے کہ عمران خان نواز شریف کو سیاسی ٹکر دے سکتے ہیں اور جو لوگ عمران خان کو آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم کے طور پر دیکھ رہے تھے انہیں معلوم ہو گیا ہے کہ عمران خان ایک غیر سنجیدہ آدمی ہیں اور ان کے لیے اپنے ذاتی ایشوز زیادہ اہم ہیں،انہیں ملک اور سایست میں دلچسپی نہیں رہی۔رئوف کلاسرا نے ن لیگ چھوڑنے والے رہنمائوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کے لیے اب دو آپشنز ہیں، ایک تو یہ کہ یہ سارے کے سارے لوگ جو پی ٹی آئی میں جانا چاہتے تھے پی ٹی آئی کو جوائن کر لیں یا پھر دوسرا یہ کہ شہباز شریف کے کیمپ کو جوائن کر لیں۔اس موقع پر سینئر صحافی نے عمران خان کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو مسلم لیگ ن کا ہجوم اپنی طرف لانا ہے تو انہیں سیاسی طور پر سنجیدگی دکھاناہو گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…