پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

اگلے پا رٹی صدر کا انتخاب نواز شریف اور پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے ہو گا،مریم اورنگزیب

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمارے پارٹی لیڈر ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے اگلے صدر کا انتخاب میاں نواز شریف اور پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے ہو گا۔ تمام فیصلے جو نواز شریف کے خلاف آئے یا آئیں گے پہلے سے لکھے جا چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمزور فیصلوں کا دفاع کرنے کے لئے کمزور فیصلے ہی لکھنا پڑتے ہیں ۔

نواز شریف کے خلاف عدلیہ کا فیصلہ بھی پانامہ کیس کی ایک کڑی ہے۔ اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی ہے مریم اورنگزیب نے دعوی کیا کہ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ پہلے سے لکھا جا چکا تھا اس کے بعد بھی جو فیصلے آنے والے ہیں وہ پہلے سے تحریر شدہ ہیں ۔ پارٹی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی آئینی تشریح بھی ڈھونڈیں جس سے ووٹرز کو بھی نااہل کیا جا سکے ۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر کے حوالے سے سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف ہمارے پارٹی لیڈر ہیں وہ دیگر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اگلے صدر کا انتخاب کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…