جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

مریم نواز کا عوامی انداز مقبول ہو گیا۔۔یونیورسٹی کے طلبہ کیساتھ گھل مل گئیں، آئس کریم کھلانے کی پیشکش ، جیسے ہی مریم نواز نے آفر کی تو جانتے ہیں طالب علم نے آگے بڑھ کر انہیں کیا کہا؟

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 120کے دورے کے دوران مریم نواز بالکل ایک نئے اور عوامی روپ میں کھل کر سامنے آئی ہیں، گزشتہ روز ان کی ایک ریڑھی سے چنے پٹھورے لے کر کھانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور اب میکڈونلڈ میں وہ یونیورسٹی آف لاہور کے طلبہ کے ایک گروپ کو آئس کریم کی آفر کرتی نظر آئی ہیں۔ ان کی تازہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز

اچانک میکڈونلڈ پہنچ گئیں اور اس دوران وہاں انہیں کئی نوجوان طلبہ و طالبات نظر آئے تو انہوں نے انہیں اپنے پاس بلالیا۔ اس موقع پرمریم نواز نے ایک طالب علم سے پوچھا کہ آپ کیا کھانے آئے ہیں جس پر طالب علم کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی سے آئس کریم کھانے یہاں آئے تھے ۔ مریم نواز نے طالب علم کے ساتھ دیگر طلبہ و طالبات کو بھی بلایا اور طالب علم سے ان کی یونیورسٹی کا نام پوچھا جس پر طالب علم نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی آف لاہور کے طالب علم ہیں اور یہاں آئس کریم کھانے آئے تھے اس پر مریم نواز نے طلبہ و طالبات کے اس گروپ کو آئس کریم کھلانے کی آفر کی تو طالب علم نے کہا کہ آپ آئیں ہم آپ کو کھلاتے ہیں جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نہیں آئس کریم میں کھلائوں گی کیونکہ میں بڑی ہوں۔ مریم نواز کے اس عوامی انداز کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے اور کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں اور لیڈران کو اسی طرح کا عوامی انداز اپنانا چاہئے اس سے نہ صرف عوام کے ساتھ ا ن کی قربت بڑھے گی بلکہ عوام اپنے پسندیدہ لیڈر کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز حلقہ این اے 120کے دورے پر تھیں جہاں انہوں نے نہ صرف حلقہ کے عوام سے ا ن کے مسائل سنے بلکہ حلقے میں صفائی کے ناقص انتظامات پر فوری طور پر مسئلے کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ مریم نواز کی

چنے پٹھورے کے بعد یونیورسٹی آف لاہور کے طلبا کیساتھ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…