جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی تیسری بیوی پنکی پیرنی کی پہلی دعا قبول ہو گئی نا اہلی کے بعد نواز شریف کی پارٹی صدارت بھی گئی

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میاں نواز شریف جب تک جیل نہیں چلے جاتے اسی طرح جلسے کرتے رہیں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب زیادہ جوش سے جلسے کریں گے، عمران خان کو تیسری شادی راس آگئی، ان کی تیسری بیوی ان کیلئے نیک شگون لیکر آئی ہیں، پنکی پیرنی کی پہلی دعا قبول ہو گئی ہے، سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے الیکشن ایکٹ 2017پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف جب تک جیل نہیں چلے جاتے وہ اسی طرح جلسے کرتے رہیں گے اور اب وہ زیادہ جوش سے جلسہ کرینگے۔ عارف نظامی نے نواز شریف الیکشن ایکٹ 2017میں پارٹی صدارت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی(پنکی پیرنی)کے اثرات قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو تیسری شادی راس آ گئی ہے اور ان کی تیسری اہلیہ ان کیلئے نیک شگون ثابت ہوئی ہیں۔ محترمہ پنکی پیرنی کی پہلی دعا قبول ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نواز شریف کے فیصلے کالعدم قرار دینے کے حوالے سےان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منفرد، فیصلے کے مطابق بطور پارٹی صدر نواز شریف نے جو بھی فیصلے کیے وہ بھی کالعدم ہو گئے ہیںاورلودھراں الیکشن جیتنے والے ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ کو بھی بطور پارٹی صدر نواز شریف نے ٹکٹ دیا تھا۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ لودھراں الیکشن کالعدم ہونے کی صورت میں بھی دوبارہ الیکشن نہیں ہو گااس کی وجہ یہ ہے کہ یہ آخری ضمنی انتخاب تھا ، نواز شریف نے لودھراں الیکشن سے جو فائدہ اٹھانا تھا وہ اٹھا چکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…