سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ نہ مانا گیا تو ملک میں انتشار پھیلے گا۔الیکشن ایکٹ 2017 سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میں نواز شریف کو بہت مشورے دیتا تھا لیکن اب میں انہیں کوئی مشورہ نہیں دوں گا، جو پارلیمنٹ کے اندر نہیں جاسکتا ٗپارٹی کا ٹکٹ نہیں دے سکتا وہ پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے ٗ عدالتی فیصلہ
نہ مانا گیا تو ملک میں انتشار پھیلے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ شہباز شریف کسی بھی صورت میں نواز شریف سے نہیں ٹکرائیں گے، سب جانتے تھے کہ نوازشریف ان مقدمات میں نااہل ہوجائیں گے، نواز شریف پر جو کرپشن کے کیسز ہیں ان کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے تجویز پیش کی کہ سینیٹ انتخابات میں نامزدگی فارم کیلئے تاریخ آگے بڑھائی جاسکتی ہے کیونکہ ایک صوبے کو چھوڑ کر سینیٹ انتخابات چیلنج ہوسکتے ہیں۔