اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری برقرار، پیش نہ ہوئیں تو اشتہاری قرار دیدیا جائے گا، کسٹم عدالت نے آخری موقع دیتے ہوئے سخت وارننگ دیدی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، تاہم ڈالر گرل ایان علی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔عدالت نے آج کے روز ایان علی کو غیر حاضری پر معافی دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر
آئندہ سماعت پر ایان علی پیش نہ ہوئیں تو ان کو اشتہاری قرار دیدیا جائے گا۔ عدالت نے سماعت 22مارچ تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ 14مارچ 2015کو ایان علی کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران متعین حدود سے زائد غیر ملکی کرنسی ملک سے باہر لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ضمانت اور ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنے کے بعد ایان علی فوری طور پر ملک چھوڑ کر بیرون ملک روانہ ہو گئی تھیں اور اس کے بعد آج تک وہ پاکستان واپس نہیں آئی ہیں۔