ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب کب اور کہاں منعقد کی جا رہی ہے، تقریب کے لیے کس قسم کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بشریٰ بی بی سے گزشتہ روز شادی ہو جانے کے بعد دعوت ولیمہ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دعوت ولیمہ کی تقریب کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کچھ دن بعد بنی گالہ میں کیا جائے گا۔

دعوت ولیمہ کی اس تقریب کو سادگی اور وقار سے منعقد کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے بھائی کے گھر ہوئی۔ عمران خان کی بہنوں سمیت اہل خانہ میں سے کسی کو بھی نہیں مدعو کیا گیا جبکہ ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ عمران خان کی بہنوں نے شادی کی مخالفت کی تھی۔تحریک انصاف نے نکاح کی تصاویر بھی جاری کر دی تھیں ،عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں دونوں طرف کے قریبی عزیزو اقارب اور عمران خان کے دوستوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن اور عمران خان کے قریبی دوست مفتی سعید نے عمران خان کو بشریٰ مانیکا کا نکاح پڑھایا۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں فواد چوہدری، نعیم الحق اور دیگر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شادی اتوار کے روز لاہور میں انجام پائی۔انکا کہنا تھاکہ ولیمے کی بڑی تقریب نہیں ہوگی،تقریب میں صرف بشری بی بی کے خاندان نے شرکت کی،عمران خان کی فیملی کی جانب سیکوئی شریک نہیں ہوا،تقریب میں صرف عون چودھری اورزلفی بخاری شریک ہوئے۔

انھوں نے کہاکہ عمران خان کے بچوں کی شرکت کے بارے میں علم نہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھیجوایا گیا تھا۔ قبل ازیں یکم جنوری کو نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے اس کی تردید کی گئی تھی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل عمران خان جمائما خان اور معروف ٹی وی اینکر ریحام خان سے بھی شادی کر چکے ہیں تاہم دونوں کا انجام طلاق پر ہو اتھا۔ دوسری طرف بشریٰ مانیکا کی یہ دوسری شادی ہے ان کے سابق شوہر غلام فرید مانیکا سرکاری ادارے میں ملازم ہیں۔فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بہنوں نے نکاح میں شرکت نہیں کی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…