پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

اربوں کی کرپشن۔۔شہباز شریف بری طرح پھنس گئے تین گواہوں نے منہ کھولتے ہوئے سب کچھ اگل دیا، نیب کو دستاویزی ثبوت بھی دیدئیے، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کے خلاف تین گواہوں نے تمام حقائق اگل دئیے،تمام دستاویزات بھی نیب کو فراہم کر دیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف تین گواہوں نے تمام حقائق اگل دئیے ہیں

اور ان کی کرپشن کے حوالے سے دستاویزی ثبوت نیب کو فراہم کر دئیے ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان فراد کا تعلق پنجاب حکومت کی سرکاری کمپنیوں سے ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس مختلف پروجیکٹ میں ٹھیکے تھے۔ گواہوں نے نیب کو اپنے بیانات ریکارڈ کرواتے ہوئے اربوں روپے کی لوٹ مار کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد نیب کے ہاتھ بہت سے ثبوت آچکے ہیں ۔ چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب میں پیش ہوئے تھے تو انہوں نے ہر الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ م کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ہیں، میرا کسی سے کوئی لینا دینا نہیں جب نیب افسران نے دیکھا کہ وزیراعلیٰ کو بات نہیں مان رہے تو انہوں نے ان کے سامنے وہاں ایک دستاویز رکھ دی اور پوچھا کہ اس پر دستخط کس کے ہیں؟وہ دستخط شہباز شریف کے تھے اور وہ دستاویز ایک کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کر کے دوسری کمپنی کو دینے کی منظوری سے متعلق تھی۔واضح رہے کہ پنجاب کی سرکاری کمپنیوں میں اربوں کی کرپشن سامنے آنے پر نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کیا تھا جہاں ان سے اس حوالے سے سوالات پوچھے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…