لاہور(آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج بروز ہفتہ جواب طلب کر لیا ۔ جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں اپیل کنندہ اسحاق ڈار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ریٹرئنگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ۔
اور محض الزامات پر مکمل دفاع کا موقع دیئے بغیر ان کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ۔ اپیل کنندہ کی جانب سے موقف سامنے آیا کہ الیکشن لڑنے کے لئے تمام تر قانونی تقاضے پورے کئے۔ عدالت ریٹرئنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور ان کو سینٹ کے آنے والے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے جس پر لاہور ہائی کورٹ ایپلٹ ٹریبونل کے جج امین الدین نے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج بروز ہفتہ جواب طلب کر لیا گیا ۔