اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مشرف کا ایم کیو ایم کی صدارت سنبھالنا ممکن نہیں، فروغ نسیم

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا ایم کیو ایم کی صدارت سنبھالنا ممکن نہیں ہے، جمہوری لوگوں سے موازنہ کریں تو فوجی میرٹ پر فیصلہ کرتے ہیں،فاروق ستار سے درخواست ہے تنازعات کو جلد سے جلد حل کریں،بانی ایم کیو ایم کے زمانے میں بھی رابطہ کمیٹی ایک ہوجائے تو بانی ضد نہیں کرتے تھے۔

میڈیاسے بات چیت میں فروغ نسیم نے کہاکہ فاروق ستار پارٹی کی صدارت کا کہہ رہے ہیں، مشرف خودحیران تھے کہ یہ کیا بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں تقرریاں میرٹ پر ہوئیں، فون کے دوران میں نے ان کے دور کی تعریف کی، فاروق ستار سے میری ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے کامران ٹیسوری سے متعلق بات چیت کی، میں نے جو کہا فاروق ستار کو کچھ لوگوں نے اور بتایا۔فروغ نسیم نے بتایاکہ کل فاروق ستار کا فون آیا انہیں کہاہے کہ اکیلے آکر رابطہ کمیٹی کے ساتھ بیٹھ جائیں، جس پر انہوں نے کہا کہ فون پر بتاؤں گا لیکن ابھی تک کوئی فون نہیں آیا، فاروق ستار سے درخواست ہے تنازعات کو جلد سے جلد حل کریں۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے زمانے میں بھی رابطہ کمیٹی ایک ہوجائے تو بانی ضد نہیں کرتے تھے، عشرت العباد سے پوچھ لیں جن معاملات پر رابطہ کمیٹی ایک ہوجائے تو کسی کی نہیں چلتی تھی، پارٹی میں عہدہ لینے کی آفر کی گئی لیکن مجھے نہیں لینا۔انہوں نے کہاکہ فاروق ستار کے لیے ڈرافٹنگ 10 سال سے کر رہا ہوں، ڈرافٹنگ کروانے والوں میں صرف فاروق بھائی نہیں اور بھی لوگ موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…