اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف رائیونڈ کے بادشاہ اورمیں نارتھ ناظم آباد کا مکین ہوں ڈاکٹرعاصم حسین

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ میرے اوپرجعلی کیسزنوازشریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔جمعہ کواحتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں نیب کے گواہ حسین کی جانب سے دستاویزات پیش کی گئیں جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے اعتراض کیا کہ گواہ کی پیش کردہ دستاویزات فوٹو کاپی ہیں۔

نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ تمام دستاویزات اصل ہیں، عدالت نے گواہ حسین کا بیان قلمبند کرلیا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ میرے اوپرجعلی کیسزنوازشریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹارچرسیل میں نیب دباؤ ڈالتی ہے پھرعدالت میں پیش کرتی ہے۔ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ نوازشریف رائیونڈ کے بادشاہ ہیں میں نارتھ ناظم آباد کامکین ہوں۔قانون سب کے لیے برابرہونا چاہیے، جو سلوک ہمارے ساتھ ہورہا ہے ان کے ساتھ ایسا بالکل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…