سیہون شریف (این این آئی)وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاہے کہ راؤ انوار کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات کو مانیں گے، سینیٹ الیکشن میں دھاندلی، خرید وفروخت برداشت نہیں کی جائے گی۔جمعہ کو سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ سیہون شریف شہداء کے ایصال ثواب کے لیے آیا ہوں۔ سیہون شریف حملے کے ملزمان گرفتاراورجہنم رسید ہوچکے ۔
جبکہ درگاہ کی سیکیورٹی کے لیے مزید بہتراقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سہیون شریف درگاہ کی تعمیرات کے لیے کام مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے سینیٹ الیکشن سے متعلق کہا کہ دھاندلی، خرید وفروخت سینیٹ الیکشن میں برداشت نہیں کی جائے گی۔سندھ کا ہرممبرجمہوریت پسند اورعوام دوست ہے، سندھ کا کوئی رکن کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے ایم کیو ایم اپنے اختلافات ختم کرکے مل کر کام کریں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل کسی سے اتحاد نہیں کرنا جب کہ ہارس ٹرینڈنگ کی بات کرنے والے اپنے ہی سینیٹر پر شک کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ صاف پانی کا ایشو ہے تاہم سپریم کورٹ کے احکامات پر پلانٹ ایک سے دوسرے محکمے میں ٹرانسفر ہوئے ۔