ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ شہریوں کو 21 مارچ تک پیش کرنے کا حکم

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 21مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمدعلی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے لاپتہ افراد سے متعلق جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کی کارگردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس کی کارگردگی سے بھی نہیں لگتا کہ لوگ بازیاب ہوجائیں گے، اداروں کی جانب سے ہمیشہ روایتی رپورٹس پیش کی جاتی ہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آئی جی سندھ لاپتہ افراد کے معاملے کی خود نگرانی کریں، لاپتہ افراد کے اہل خانہ عدالت میں رو رو کرچلے جاتے ہیں،لگتا ہے لوگوں کے رونے کا کسی کو فرق نہیں پڑتا۔کیس کی سماعت کے دوران دو لاپتہ افراد کی والدہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈھائی سال قبل میرے دو بیٹوں سجاد اور بلال کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا، کچھ عرصے بعد تو بلال واپس آگیا مگر سجاد ابھی تک لاپتہ ہے، پولیس اس معاملے میں کچھ نہیں کرتی۔جس پر جسٹس نمعت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس رویے کے باعث اب تو بیشتر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کیسز کی پیروی کے لیے ہی نہیں آتے، سماعت کے دوران عدالت نے شہری جبران کی کمشدگی کی نئی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے7 مارچ تک اس کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔بعد ازاں عدالت نے لاپتہ افراد کیس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 21 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…