پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اوکاڑہ فحش ویڈیو اسکینڈل: متاثرہ نوجوان نے پولیس سے رابطہ کرلیا

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(سی پی پی) اوکاڑہ میں بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے اور اب بلیک میلنگ کے شکار متاثرہ نوجوان نے پولیس سے رابطہ کرلیا۔متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ علاقہ چھوڑ کر لاہور آ گیا لیکن مرکزی ملزم یوسف نے پیچھا نہیں چھوڑا۔دیپالپور کے گاؤں مہروک کلاں کا رہائشی نوجوان 8 سال پہلے مرکزی ملزم یوسف کے اسکول میں پڑھتا تھا، ملزم نے اسے لڑکی کیساتھ زیادتی کے لیے اکسایا ۔

اور ویڈیو بنالی پھر بلیک میل کرتا رہا۔نوجوان تنگ آ کر لاہور شفٹ ہو گیا لیکن ملزم اسے بلیک میل کرنے سے باز نہ آیا اور لاہور میں بھی اسے تنگ کرتا تھا۔خیال رہے کہ متاثرہ نوجوان کی عزت نفس کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی۔متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ پیسے کے لیے نہیں بلکہ ملزم یوسف مزید لڑکے اور لڑکیاں لانے کا ٹارگٹ دیتا تھا۔اے ایس پی دیپالپور نوشیروان چانڈیو کے مطابق مرکزی ملزم انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ریمانڈ پر ہے جبکہ اس کے ساتھی نوید کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم سے برآمد ہونے والی 40 کے قریب جنسی زیادتی کی ویڈیوز اور کمپیوٹر فرانزک کے لیے بھجوایا جا چکا ہے۔پولیس کے مطابق ویڈیو اسکینڈل کے متاثرہ متعدد نوجوان لڑکے لڑکیاں معاشرتی دبا کی وجہ سے سامنے نہیں آرہے جب کہ بعض بچوں کے والدین نے بھی اس معاملے میں پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم پولیس کی مدعیت میں کیس منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ خیال رہے کہ قصور کے بعد اوکاڑہ میں چند روز قبل طالبعلموں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا تھا جس کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…