پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

ضمیر اور ووٹ کے تقدس جیسے الفاظ نواز شریف کے منہ میں نہیں جچتے‘قاتل اور کرپٹ اشرافیہ کو کڑی سزائیں نہ ملیں تو پھر ملک کا اللہ حافظ ہے

datetime 16  فروری‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ضمیر، اصول، جمہوریت اور ووٹ کے تقدس جیسے الفاظ نواز شریف کے منہ میں نہیں جچتے، نااہل کو کسی نے غلط مشورہ دیاکہ عدلیہ کے خلاف مہم چلانے سے نااہلی ختم اور کرپشن کیسز پر فیصلے رک جائیں گے، نواز شریف کو لوٹ مار اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل و غارت گری کا حساب دینا ہو گا، ملک میں قانون اور انصاف کی حکمرانی کیلئے قاتل اور کرپٹ اشرافیہ کو کڑی سزائیں نہ دی گئیں تو پھر ملک کا اللہ حافظ ہے ۔

وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء سے ٹیلیفون پر گفتگو کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عدلیہ اور معزز ججز کے بارے میں نواز شریف کی حد سے متجاوز ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عدلیہ کے ادارے کو بدنام کر کے اپنی لوٹ مار، کرپشن اور عیاشیوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں، 1996 ء میں وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر سپریم کورٹ پر حملہ کروانے والے اس مافیا کی بروقت پکڑ ہو جاتی تو آج آئین، قانون پسند محب وطن حلقوں کو یہ سب کچھ برداشت نہ کرنا پڑتا، انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی بات کرنے والے نواز شریف بتائیں چھانگا مانگا کے جنگلوں میں کس ووٹ کے تقدس کی مہم چلتی رہی اورتین وزرائے اعظم اور دو صدر کے خلاف سازشوں کا آلہ کار بننا کون سی جمہوری روایات تھیں؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بھی منصوبہ ساز ہیں، وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر ماڈل ٹاؤن لاہور میں قتل و غارت گری کا منصوبہ بنایا گیا جسے شہباز شریف اور ان کے غلام بیوروکریٹس اور پنجاب پولیس نے پایہ تکمیل کو پہنچایا۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ اس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں جس دن یہ تفتیش ہو گئی نواز شریف ،شہباز شریف اور حواری بے گناہوں کے قتل عام میں پکڑے جائینگے کیونکہ ان کے بغیر اتنی بڑی واردات کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ کو گاؤں کی پنچائیت اور فوج کو پنجاب پولیس بنانے کے دیرینہ خواب کی تعبیر کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے ادارے پر حملے کی نیوز لیکس سکینڈل کی رپورٹ پبلک کیوں نہیں ہو رہی؟ختم نبوت کے قانون پر حملہ کی رپورٹ کس نے روک رکھی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی اداروں اور ذمہ دار عہدیداروں کو خبردار کررہے ہیں کہ نواز شریف ایک بار پھر عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ان پر سخت ہاتھ نہ ڈالا گیا تو بہت بربادی ہو گی۔ نواز شریف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر قومی اداروں کے خلاف مہم جوئی کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…