پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف نے جس دن سچ بولا اسی دن جیل چلے جائیں گے ٗنیئر حسین بخاری کا دعویٰ

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینٹ سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے جس دن سچ بولا اسی دن جیل جائیں گے۔جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وہاڑی میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

جب قانون موم بن جائے تو قانون شکن ایسے ہی بڑھکیں مارتے ہیں جیسے شہباز شریف بڑھکیں مار رہے ہیں۔ نیئرحسین بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جمہوریت کو استحکام دیا، صبر اور برداشت کے سنہری اصول دئیے، پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا، صوبوں کو خودمختاری دی جبکہ جاتی امراء مافیا نے کرپشن کے سوا کوئی کام ہی نہیں کیا،شہباز شریف کا ہر میگا پروجیکٹ کرپشن کا منبع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کرپشن سکینڈل نے گارڈ فادر اور سیسلین مافیا کو بے نقاب کر دیا ہے۔آج ہرروز جاتی امراء مافیا کی میگا کرپشن کے ثبوت سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جس دن سچ بولا اس دن جیل جائیں گے اور وہ وقت قریب آچکا ہے جب شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے جرم میں انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے۔ درایں اثناء پاکستا ن پیپلزپارٹی کے پی کا اہم اجلاس سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کے زیرصدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ا جلاس میں پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، جنرل سیکریٹری فیصل کنڈی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلزیوتھ کے پی کے صدر امجد عزیز خان، سیکریٹری اطلاعات محمد حنیف خان سے ذمہ داریاں واپس لے کر عہدوں سے سبک دوش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…