پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

پی آئی اے کو بچانے میں حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ،ائیر لائن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

datetime 16  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) پی پی اے کی کارکردگی پرسینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے بعد، ایئر لائن کی گزشتہ چار سالوں میں تباہ کن کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر پی پی پی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی آئی اے کو بچانے کے لئے حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدہ کارروائی نہیں کی گئی نا ہی پارلیمنٹ کمیٹی کی تحقیقات کے بعدایئر لائن کو نقصان پہچانے والوں کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی ۔

کمیٹی کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا سنجیدگی سے جوابات نہیں دئے گئے مثال کے طور پر، پریمیئر سروس کے قیام ، کاروباری منصوبے کمی اور اس جی وجہ سے ہونے والے 3 بلین روپے کے نقصانات پر کبھی بھی کمیٹی کوتسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ 345 بلین روپے کے نقصانات سے چند درجن طیاروں سے چلنے والی اس ایئرلائن اب دنیا کی سب سے خراب اورغیر منظم ہوائی کمپنیوں میں شمار ہوتا ہے ۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی آئی اے کے انتظامیہ کی غفلت، بدعنوانیوں اور نقطہ نظر کی کمی ایئر لائن کی خراب کارکردگی کی وجہ ہے ۔ اس ادارے کو بچانے کہ لئے ایک قابل اور سنجیدہ انتظامیہ کی سخت ضرورت ہے۔حیران کن بات ہے کہ کمیٹی کی نشاندہی کی باوجو لیپزگ میوزیم جرمنی میں موجود د ایئر بس پر کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی ۔ میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مظفر ایچ شاہ کی طرف سے کئے جانے والے اچھے کام کی تعریف کرتی ہوں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہمارے تمام مشوروں ، نگرانی اور رہنمائی کا ایوی ایشن کی بہری انتظامیہ پرکوئی اثر نہیں ہوا۔ شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے اوپن اسکائی پالیسی شروع کر نے سے قبل پارلیمنٹ سے مشاورت نہیں کی اگر کی ہوتی تو قومی خرانے اور قومی ائیرلائن کو اربوں روپے کا نقصان نہ ہوتا۔ پی آئی اے بین الاقوامی حفاظتی قواعد و ضوابط پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس کی وجہ سے ایئر لائن اپنے بین الاقوامی لائسنس سے محروم ہو جائے گی۔ شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے غیر شفاف نجکاری کی منصوبہ بندی کی مخالفت کرتی ہے اورہر فورم پر اس منصوبابندی کا مقابلہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…