اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی و تجزیہ کار حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جرمنی کے سفیر سے سوال کیا کہ آپ کو پاکستان کا کون سا شہر اچھا لگتا ہے جس کے جواب میں جرمنی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں چترال مجھے بہت اچھا لگا، جرمنی کے سفیر نے کہا کہ میں چترال گیا تو وہاں میرا بہت اچھے طریقے سے استقبال کیا گیااور وہاں کا میں نے نظام دیکھا ،بہت اچھا نظام ہے میں وہاں کے کمشنر سے رابطے میں رہا، انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ کیلاش
میں موسم خزاں کے تہوار کے دوران میری آنکھیں کھلی رہ گئیں ایک طرف وہاں کے خوبصورت مناظر اور دوسری طرف وہاں کے لوگ اپنی تہذیب کو اجاگر کر رہے تھے، انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پرکے پی کے حکومت کا اپنے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے والا نظام بھی نظر آیا۔ جرمن سفیر مارٹن کوہلر چترال کی خوبصورتی سے بہت زیادہ متاثر نظر آئے نہ صرف انہوں نے چترا ل کی تعریف کی بلکہ انہوں نے حکومتی نظام اور مقامی ایڈمنسٹریشن کی بھی بے تحاشا تعریف کی۔