اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی حکومت کو خبردارکررہے ہیں،عا صمہ جہانگیر کی کسی بھی طورپر ریاستی سطح پر تدفین نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی سیاسی حکومت کی طرف سے قومی پرچم سرنگوں ہونا چاہیے، معروف سکالر زید حامد ایک بار پھر میدان میں آگئے، عاصمہ جہانگیر بارے کیا کچھ کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سکالر زید حامد ایک بار پھر عاصمہ جہانگیر کی
وفات کے بعد میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئےکہا کہ عاصمہ جہانگیر کی کسی بھی طورپر ریاستی سطح پر تدفین نہیں ہونی چاہئے اور نہ ہی سیاسی حکومت کی طرف سے قومی پرچم سرنگوں ہونا چاہئے۔ زید حامد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو خبردارکررہے ہیں۔عاصمہ جہانگیر کی کسی بھی طورپر ریاستی سطح پر تدفین نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی سیاسی حکومت کی طرف سے قومی پرچم سرنگوں ہونا چاہیے۔اپنے بیان میں زید حامد کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے عاصمہ جہانگیر کی موت پر کچھ نہیں کہا، پاک فوج کے افسران خوش ہیں ۔ عاصمہ جہانگیر کی ریاستی سطح پر تدفین ہونی چاہیے ،وہ ہمارے سبزپرچم کی توہین کرنے کیلئے زندہ تھیںاور ہماری مسلح افواج کی ہمیشہ تضحیک کی۔ٹویٹر پر اینے ایک اور پیغام میں زید حامد نےکہا کہ ’’مجھے بتائیں ، آپ کے جذبات کیا ہوں گے اگرآپ سنیں کہ الطاف حسین مرگیا؟خوشی ، سکون ، اطمینان کہ ایک غدار اور بہت سے قتل کا ذمہ دارجہنم میں چلاگیا،ایسا ہی عاصمہ جہانگیر کیلئے ۔وہ الطاف کا نسوانی ورژن تھی،کیاہمیں شبہ ہے کہ اللہ تعالیٰ الطاف حسین سے کیاسلوک کریں گے؟ نہیں“۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو ایک خط بھیجا ہے جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری
اعزاز کے ساتھ کریں جبکہ سندھ حکومت نے صوبہ سندھ میں عاصمہ جہانگیر کی وفات پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔