اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

سینٹ کا ٹکٹ دیتے ہو یا پھر میں،اسحاق ڈار نے نوازشریف کوسنگین دھمکی دے ڈالی

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی شاہد مسعود نے  نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اس ملک میں یوم کشمیر پر بھی سیاست کی جاتی ہے ۔ بھارت اور دنیا کو سمجھنا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر ایک ٹک ٹک کرتا ایٹم بم ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کشمیر کے مسئلے پر بنائی گئی کمیٹی 36 کروڑروپے کھا گئی ہے۔ اگر نواز شریف ملک کو تصادم کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں تو وہ یہ سجھ لیں

کہ اب لوگ ہوا کا رخ دیکھ لیتے ہیں، ملک کسی صورت بھی تصادم کی طرف نہیں جائے گا۔ اگر کسی مرحلے پر معلوم ہو گیا کہ وکیلوں نے جعلی قطری خط بنوایا تو ان کے لائسنسز کینسل ہو جائیں گے۔ نواز شریف کی خواہش ہے کہ ان کو اتنے ووٹ ملیں کہ وہ عدالت کے پر کاٹ دیں۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی طلال چوہدری کے معافی مانگنے کے حق میں ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم جیلیں بھر دیں گے۔نواز شریف کو پنجاب سے ہی ان کی سیٹیں ملیں گی لیکن وہ اس پر ناخوش ہیں، اسحاق ڈار نے بھی دھمکی دے دی ہے کہ اگر انہیں سینٹ کا ٹکٹ نہ دیا گیا تو وہ وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر رکھے ہیں۔ادھرسینیٹ انتخابات 2018ء کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کر دیئے ، امیدوار 8 فروری تک کاغذات نامزدگی حاصل کرکے جمع کرا سکتے ہیں،پنجاب کی 12نشستوں کے لئے پولنگ 3 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی سات جنرل،دو ٹیکنو کریٹ، دو خواتین اور ایک نان مسلم سیٹ کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 46

امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں جن میں اسحاق ڈار ،ا سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے   بیٹے رانا جاوید اقبال ،ہارون اختر خان،کامل علی آغا،سعود مجید،چوہدری محمد سرور،نذیر سواتی،انعام اللہ خان نیازی،رانا جاوید اقبال سمیت دیگر شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 فروری تک کاغذات نامزدگی حاصل کرکے جمع کرا سکتے ہیں اور پنجاب کی 12 نشستوں کے لئے سینٹ الیکشن 3 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…