اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پچھلے برس سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی مہم کے سلسلے میں طلال بن ولید سمیت کئی شہزادوں،وزراء کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے بیشتر کوڈیل کے بعد رہا کردیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان آفتاب اقبال نے کہا کہ سعودی عرب نے بڑے سادے طریقے سے ان افراد سے پیسے نکلوائے ،ان کا تخمینہ 100ارب ڈالر کا تھا لیکن انہوں نے 106ارب ڈالر نکلوائے،ہمارے شہزادوں(شریف برادران)
کو بھی اپنے ہاں ملاقات کیلئے بلایا اور اس بہانے سے ان سے پیسے وصول کئے ،پروگرام کے پینل میں شریک ایک اور مہمان نے کہا کہ ان پیسوں کی وصولی کیلئے باقاعدہ ایک سال تک منصوبہ بندی کی ،لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو بھی بلایااور انہیں اپنے ہاں روک لیا او ر رقم کی ادائیگی کے بعد انہیں جانے دیا گیا، اس مہم کے دوران شاہ عبداللہ کے بچوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔جو کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔