بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ،د وستی پر فخر ہے ،مریم اورنگزیب

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)پاکستان کی وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے اور اس کی خواہش ہے کہ ان کے درمیان فروغ پذیر تعاون سماجی واقتصادی پارٹنر شپ سے عام آدمی کی زندگی میں مزید مثبت تبدیلیاں آئیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کو بے حد سراہاتے ہوے انہوں نے کہا کہ اس میں چین اور پاکستان کے درمیان زیادہ مربوطیت شامل نہیں بلکے اس سے علاقے کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

یہاں جریدہ چائندہ ڈیلی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا اس راہداری کے اثرات علاقائی مربوطیت ، سرمایہ کاری کے مواقعوں اور عوامی رابطوں پر نمایاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ پہنچے گا بلکہ یہ روابط ہمارے ہمسایوں کے لیے بالعموم بلکہ پورے علاقے کے لیے بالخصوص مصاوی سود مند ہونگے۔سی پیک بیلٹ وروڈ منصوبے کا اہم منصوبہ ہے۔ جو سڑکوں ، ریلوے ،فائبر اوپٹک کیبلز ، توانائی پائپ لائنز اور بجلی پیدا کرنے و الے منصوبوں کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان رابطے میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ راہداری کے اولین منصوبے پیشرفت کررہے ہیں۔ جنوری میں منعقدہ پہلی گوادر بین الاقوامی تجارتی نمائش میں غیر ملکی سفارتکاروں سرمایہ کاروں اور دنیا بھر کے پانچ ہزار سے زائد کاروباری نمائندوں نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم تعاون کو مزید وسط دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد م منصوبے بالخصوص انفراسٹرکچر اور توانائی کے رواں سال کے اوائل میں مکمل ہوجائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے ثقافتی تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اقتصادی خوشحالی اور تعاون کی پائیداری کے لیے ایک دوسرے کی ثقافت ، ورثے اور زبا ن کو باہمی طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ثقافتی تبادلوں سے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

لہذا ایک لحاظ سے سی پیک نے ان ثقافتی تبادلوں میں اضافہ کیا ہے اور یہ ثقافتی تبادلے منصوبے کو مستحکم بنائے گئے اور دوطرف تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں22ہزار سے زیادہ پاکستان طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ وہ ڈرامہ وفلموں ،کھیلوں ، نوجوانوں اور ادب کے شعبوں میں باہمی تبادلے کا کوئی طریقہ کار قائم کرنے سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…