اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیبلشمنٹ نے طاہر القادری کی حمایت سے ہمیشہ کیلئے ہاتھ کھینچ لیا، سابق آ رمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کے دوران کچھ ایسی باتیں ہوئی تھیں جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ اور طاہر القادری کی راہیں ہمیشہ کیلئے جدا ہو گئی تھیں، نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں اینکر عمران خان کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں اینکر عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے طاہر القادری کی حمایت سے ہمیشہ کیلئے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ طاہر القادری جب بھی
پاکستان آئے اور سیاسی حوالے سے متحرک ہوئے انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ان کا رویہ غیر سنجیدہ رہا اور اسی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ نے انہیں ہمیشہ کیلئے خیرآباد کہہ دیا ہے۔ اینکر عمران خان نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا سابق آرمی چیف راحیل شریف سے دھرنے کے دوران ملاقات کے دوران کچھ ایسی باتیں ہوئی تھیں جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ کیلئے طاہر القادری سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور اب اسٹیبلشمنٹ کسی طور پر بھی طاہر القادری کا ساتھ دینے کیلئے تیار نظر نہیں آتی۔