پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وارننگ کے باوجود بھی لاہور میں المناک واقعہ،متعدد افراد کی جانیں داؤ پر لگ گئیں،ریسیکیو آپریشن کا آغاز کردیاگیا

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لیے کی جانے وا لی کھدائی کے دوران پانچ مزدور گہرے گڑھے میں جا گرے، ریسکیو اہلکاروں نے مزدورں کو نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ میکلیوڈ روڈ پر اورنج لائن کے زیر زمین ٹرمینل بنانے کیلئے کھدائی کا کام جاری تھا کہ مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں کو موقع پر بلا لیا گیا جنہوں نے مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا اور آدھے گھنٹے کی تگ و دو کے بعد

ایک ایک کر کے تمام مزدوروں کو مٹی کے نیچے سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔مزدوروں میں عبدالسمیع،دلاور،انور ،طارق اور عبدالوہاب شامل ہیں ۔ موقع پر موجود یگر مزدوروں کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار کو بارہا شکایت کی کہ کھدائی کیلئے جگہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ تودہ اچانک گرا ، کسی کی غلطی نہیں ہے ، نیسپاک کی جانب سے باقائدہ کلیئرنس کے بعد ہی مزید کھدائی کی اجازت دی جائے گی۔‎



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…