پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مظفرآباد، نواز شریف کے نعرے اور سوالات پنڈال میں موجود شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے،وزیراعظم آزاد کشمیر کے ’’رونے ‘‘پر شرکاء ششدر، حیرت انگیز صورتحال

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے تاریخ ساز جلسہ عام میں دوران تقریر سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نعرے اور سوالات پنڈال میں موجود شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے جس پر شرکاء وقفے وقفے سے جو شیلے انداز میں جواب دیے اور بھرپور نعرہ بازی بھی کی ۔میاں محمد نواز شریف کو تقریر کیلئے سٹیج پر بلایا گیا تو پنڈال سے دیکھوں دیکھوں کون آیا ۔شیرآیا شیرآیا اور لو یو نواز شریف کے نعرے لگائے گئے جس کے جوا ب میں سابق وزیراعظم نے کشمیریو آئی لو یوُ کہہ کر جواب دیا ۔

میاں محمد نوازشریف نے کشمیربنے گا پاکستان ،پاکستان زندہ باد ،ووٹ کو عزت دو ،پاکستان کو عزت دو،کام کو عزت دوکے نعرے لگائے جن کاشرکاء جلسہ نے بھرپور جواب دیا۔اس موقع پر پنڈال سے نعرہ لگائے گئے کہ نواز شریف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں جس کے جواب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم سب مل کر مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے عوام کے سامنے نعرے کے انداز میں چند سوالات بھی رکھے جس کا بھرپور انداز میں جواب دیا گیا ۔اپنے سوالات میں انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف نااہل ہے ،جس کے جواب میں عوام نے نہیں کہا اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے نعرے لگائے دریں اثناء اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے بھی ووٹ کو عز ت دو ،کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پھر میاں نواز شریف نے سوال کیا کہ کیا آپ کو نواز شریف پر اعتمادہے؟ کیا آپ کو نواز شریف پر اعتبارہے ؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کرپٹ ہے ؟جس کے جواب میں شرکاء جلسہ نے کہا’’نہیں ‘‘ ۔اس پر نواز شریف نے عوام سے پھر سوال کیا کہ اگر ایسا نہیں تو نواز شریف کو نااہل کیو کیا گیا۔وزیراعظم آزادجموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان مظفرآباد میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے جلسہ عام میں دوران خطاب میاں محمد نواز شریف کو مخاطب کرتے

ہی آبدیدہ ہوگئے ان کی آنکھوں میں انسو آگئے اور انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔ہمیں آپ پر اس لیے بھی فخر ہے کہ آپ کشمیرالنسل ہیں ۔وزیراعظم فاروق حیدر خان کے ان جذبات کا جواب میاں محمد نواز شریف نے اپنی تقریر میں دیا اور کشمیریوں کو مخاطب کرکے کہا کہ میرا آپ کے ساتھ خون کا رشتہ ہے اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ بھی خون کا رشتہ ہے ۔جبکہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اپنی تقریر میں کہا کہ میں میاں نواز شریف کی بیٹی ہوں میرا نہ صرف دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتاہے بلکہ میری رگوں میں بھی کشمیری خون ہے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…